امریکہ کا افغان انتظامیہ اور گلبدین حکمت یار کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم

امریکہ کا افغان انتظامیہ اور گلبدین حکمت یار کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان،بیورچیف) امریکہ نے افغان انتظامیہ اور گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے آج یہاں وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد ذریعہ مذاکرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت قیام امن کے ہر اس امن عمل کی حمایت کرے گی جس کی قیادت اور ملکیت افغان حکومت کے پاس ہو اور ان میں شریک ہونے والے گروہ بین الاقوامی دہشت گردی تنظیموں سے قطع تعلق کرتے ہوئے افغان آئین کو تسلیم کریں جس میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کیضمانت فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا امریکہ حزب اسلامی کے ساتھ افغان حکومت کے کامیاب مذاکرات کو سراہتا ہے اور افغانستان کے تنازعے کے جامع حل کے لئے مزید اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -