6 سالہ بچی سوتیلے بھائیوں کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے 6 سالہ بچی کو سوتیلے بھائیوں سے واپس لے کر ماں کی تحویل میں دے دیا۔درخواست گزار کا ہنہ کی رہائشی عائشہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ اس کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور اس کی بیٹی رمشا کو اسکے سوتیلے بھائیوں جمیل اور اصغر نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔.لہذا اس کی بیٹی کو بازیاب کرا کے اس کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے.عدالتی حکم پر پولیس نے بچی کو عدالت میں پیش کیا .جس پر عدالت نے6سال رمشا کو سوتیلے بھائیوں سے لے کے ماں کی تحویل میں دے دیا اور فریقین کو بچی کی مستقبل تحویل کے لیے متعلقہ گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔