ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات پالیسی اور پلان کا جائزہ لینے کے لئے فل کورٹ اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات منانے کے لئے پالیسی اور پلان کا جائزہ لینے کے لئے 24ستمبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کر لیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات نومبر میں شروع ہو رہی ہیں جو دس دسمبر تک جاری رہیں گی، ان تقریبات کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی ، ثقافتی اور قانونی اہمیت کو اجاگز کرنے کی مختلف امور زیر غور ہیں، ان امور پر حتمی فیصلہ کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے فل کورٹ کا اجلاس چوبیس ستمبر کو طلب کر لیا ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام سنتالیس ججز شرکت کرینگے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس پلان کا جائزہ لیا جائیگا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کس طریقے سے منائی جائیں۔
اجلاس طلب