لاہور چیمبر انتخابات، کارپوریٹ کلاس کے امیدوار عبدالباسط کی اہلیت چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور چیمبر کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے امیدوار عبدالباسط کی اہلیت کو لاہور ہائیکور ٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے، عدالت نے عبدالباسط کو آج23ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے امیدوار طاہر ملک کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق چیمبر کا کوئی بھی ممبر مسلسل دوسرے سال الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، عبدالباسط نے گزشتہ برس بھی انتخاب میں حصہ لیا اور تین ماہ بعد استعفیٰ دے کر اپنے بیٹے کو آگے لے آئے ، ضابطے کے مطابق عبدالباسط ایک مرتبہ الیکشن لڑنے کا حق استعمال کر چکے ہیں، انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا جائے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار آج ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔
اہلیت چیلنج