کرکٹر سرفراز نواز اور عامر سہیل کو 1،1کروڑ ہرجانے کے نوٹس

کرکٹر سرفراز نواز اور عامر سہیل کو 1،1کروڑ ہرجانے کے نوٹس

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حسنین قادر گلو کی عدالت میں نجم سیٹھی کی طرف سے معروف کرکٹر سرفراز نواز اور عامر سہیل کے خلاف 1،1کروڑ روپے ہرجانے کے الگ الگ دعوے دائر کردیئے گئے ہیں ،عدالت نے وکلا کو بحث کے لئے28ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت مین نجم سیٹھی نے اپنے وکیل انوارالحسن جنجوعیہ کی وساطت سے معروف کرکٹر عامر سہیل اور سرفراز نواز کے خلاف الگ الگ ایک ایک کروڑ ہرجانے کا دعوے دائر کر رکھا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ دونون کرکٹروں نے نجی ٹی وی چینل پر ان کے خلاف مختلف الزامات لگائے جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے لہذامذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔عدالت نے دعووں پر مدعی کے وکیل اور فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پرآئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

ہرجانہ نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...