جسٹس محمود مقبول باجوہ کے اعزاز میں تقریب، خراج تحسین پیش کیا گیا

جسٹس محمود مقبول باجوہ کے اعزاز میں تقریب، خراج تحسین پیش کیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کے اعزاز میں لاہور بار ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی تقریب ایوان اقبال میں منعقد کی گئی ، جسٹس محمود مقبول باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب میں جسٹس محمود مقبول باجوہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نذیر احمد گجانہ،ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید، سینئر سول جج علی عباس، سینئر نائب صدر مقصود بھلا،سیکرٹری شاہد نواب چیمہ، عمران ملک، رفعت طفیل اور صابر شاہ سمیت وکلاء اور ججز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔لاہوربار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کہا کہ نظام عدل میں وکلاء اور جج کا کردار یکساں ہے، وکیل کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ بار ایک اچھا جج بناتی ہے۔الوداعی تقریب سے میں لاہور بار کے صدر ارشد جہانگیر جوجہ نے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ جسٹس محمود مقبول باجوہ نے جس طرح محنت سے مقام بنایا،ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔الوداعی تقریب کے اختتام پر لاہور بار کے صدر ارشد جہانگیر جوجہ اور دیگرعہدیداروں نے جسٹس محمود مقبول باجوہ کو بار کی طرف شیلڈ پیش کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...