چیئرمین پیمرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلے کی نقول طلب

چیئرمین پیمرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلے کی نقول طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے صحافی ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا کی حیثیت سے تقرری کے خلاف دائر درخواست پر اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی نقول طلب کرتے ہوئے مزید سماعت5اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔درخواست گزارمقامی شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پسند نا پسند کی بنیاد پر ٹی وی اینکر ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کیا،ابصار عالم نے چند برس قبل سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور اب خود کو اس عہدے پر فائز کرا لیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ابصار عالم نے حکومت پر دباؤ ڈلوا کر چیئرمین پیمرا کا عہدہ لیا ہے۔حالانکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اہم عہدوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتی نہیں کی جاسکتی اور حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ابصار عالم کی تعیناتی قائم مقام چیئرمین کے طور پر کی گئی ہے جو میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم کی جائے۔

نقول طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...