50 گھروں پر مشتمل جعلی نیٹ ورک اور ایک فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی

50 گھروں پر مشتمل جعلی نیٹ ورک اور ایک فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی

  



لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہوریجن کے جی ایم قیصرمسعو د کے حکم پرٹاسک فورس نے50 گھروں پر مشتمل جعلی نیٹ ورک اور ایک فیکٹری میں گیس چوری پکڑلی ہے ۔گیس کمپنی لاہورریجن کے چیف ایجینئرعمرا ن الطاف ساہی کے مطابق مومن پورہ دروغہ والامیں چھاپہ ماراگیاتوگیس کی مین سپلائی لائن سے دوانچ کے بائی پاس سے گیس چوری کی جارہی تھی جس میں 50گھروں کو غیرقانونی طریقے سے انڈرگراونڈلائنوں کے ذریعے گیس سپلائی کی جارہی تھی اور گیس چورہرگھرسے 1500 سے 2000 ہزارروپے ،ماہانہ وصول کررہے تھے ۔اس طرح سی بائی باس کے ذریعے ایک فاونڈری کوبھی گیس کی سپلائی دی جارہی تھی اور گیس چورفیکٹری مالک سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کررہے تھے گیس چوری پرگیس چوروں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کروایاجارہاہے ۔جس میں 60 سے زائدملزمان کونامزدکیاجارہاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...