وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر کا رانا مشہود احمد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر کا رانا مشہود احمد کے ہمراہ جامعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا رخصوصی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم،مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری اور خواجہ اعجاز احمد سکا سمیت دیگر علماء سے ملاقات کی، اس موقعہ پر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم سمیت کشمیری قیادت جامعہ اشرفیہ لاہور میں آتی رہی ہیں اور جامعہ اشرفیہ میں میری آمد میرے لئے اعزاز کا باعث اور اس کے بغیر میرا دورہ لاہور نامکمل تھا، جامعہ اشرفیہ لاہور کی علمی و دینی خدمات لائق تحسین اور قابل فخر ہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے ذریعہ دین کی خدمت کاجوبہترین سلسلہ پاکستان میں چل رہا ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے، دینی مدارس کے راستہ میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے ان کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں دین کی خدمت کرسکیں، اس موقعہ پر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر کی مظلوم عوام کا جو مقدمہ اور موقف پیش کیا ہے ، اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے میرواعظ مولانا محمد یوسف مرحوم جامعہ اشرفیہ کے بانی حضرت مفتی محمد حسن رحمہ اللہ کے مرید اور خلیفہ مجاز تھے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ نے فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے قابل اعتراض لٹریچر پر پابندی لگاتے ہوئے تاریخی متفقہ ضابطہ اخلاق پر تمام مسالک کے نمائندہ علماء کے دستخط حاصل کر لئے ہیں جس سے ملک میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ اس موقعہ پر استاذ الحدیث مولانا محمد اکرم کاشمیری ، مولانا محمد امجد کاشمیری، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سعد بن اسعد، بشیر احمد ، عبد المالک اور شیخ محمد محسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -