تحریک انصاف کی دوخواتین لاہور کی صدر ہونے کی دعویدار

تحریک انصاف کی دوخواتین لاہور کی صدر ہونے کی دعویدار

  



لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کا شعبہ خواتین بدستور اختلافات کا شکار ہے اور ایک ہی وقت میں لاہور کی سطح پر دو خواتین شعبہ خواتین کی صدر ہونے کی دعوید ار ہیں نیلم اشرف کا کہنا ہے کہ میں منتخب صدر ہوں جبکہ ڈاکٹر زرقا کا کہنا ہے کہ مجھے پنجاب کی صدر سلونی بخاری نے شعبہ خواتین لاہور کی صدر مقرر کیا ہے دوسری جانب سلونی بخاری نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگر خان ترین کی طرف سے خواتین ونگ کو تحلیل کرنے کا حکم بھی تسلیم نہیں کیا ہے اور کہا ہے کہ آئینی طور پر ہمارے ونگ کو اس طرح سے ختم نہیں کیا جا سکتا تاہم جب ان خواتین سے پارٹی کے اختلافات بارے پوچھا جائے تو میڈیا کے سامنے یہ خواتین اختلافات سے انکار کر دیتی ہیں لیکن پارٹی کی میٹنگوں میں ایک دوسرے کے خلاف خوب بیان بازی کرتی ہیں اس وقت خواتین ونگ تنظیمی سطح پر بھی اختلافات کا شکار ہے اور اسمبلی کی سطح پر بھی اختلافات ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...