مراد علی شاہ سے سعودی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی دنیا کا واحد شہر جو کبھی نہیں سوتا ، عبداللہ عبدل دائم

مراد علی شاہ سے سعودی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی دنیا کا واحد شہر جو کبھی ...

  



کراچی ( اے این این ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدل دائم کی ملاقات ٗ باہمی دلچسپی کے اموراورتعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورتعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعلی سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کردارہے کیونکہ سندھ کے باشندے بڑی تعداد میں سعودی عرب میں روزگارسے وابستہ ہیں۔ محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سعودی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سعودی سفارتخانہ روزانہ اوسطاً 700ورک ویزے جاری کرتا ہے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر