شیریں مزاری کا وزیر دفاع کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

شیریں مزاری کا وزیر دفاع کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں مجھے ٹریکٹر ٹرالی کیوں کہا؟ تحریک انصاف کی رہنماء4 شیریں مزاری نے نازیبا الفاظ پر وزیر دفاع کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔کپتان کی کھلاڑی شیریں مزاری کی وزیر دفاع کو قانونی گگلی، ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سپیکر کو خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے کارروائی کا حکم دینے کی استدعا۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیر دفاع نے 8 جون کو اسمبلی اجلاس میں سپیکر کو مخاطب کر کے کہا کہ "اے ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراؤ"۔ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے درخواست کی ہے کہ عدالت عالیہ سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دے کہ وہ خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دلوانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں

مزید : صفحہ آخر


loading...