پنجاب حکومت کے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے

پنجاب حکومت کے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے

  



لاہور(خبر نگا رخصوصی)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں ۔ مشتاق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈی جی سپورٹس آفس پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو،فائزہ احسن سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ڈی جی سپورٹس کی صوابدید پر دے دیا۔ عمر فاروق ایڈمسٹریٹر الفلاح بلڈنگ کو تبدیل کر کے سیکشن افسر سکولز ایجوکیشن، طارق حسین سیکشن افسر سکول ایجوکیشن کو ایڈمنسٹریٹر الفلاح بلڈنگ لگا دیا ہے۔محمد اشرف سیکشن افسر ہاؤسنگ کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو جہلم،او ایس ڈی عطیہ طاہر شاہ کی خدمات سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیں جبکہ سید نوید عالم جنرل اسسٹنٹ ریونیو شیخوپورہ کی خدمات سکول ایجوکیشن کے حوالے کر دی ہیں ۔

تقررو تبادلے

مزید : صفحہ آخر


loading...