گومل یونیورسٹی میں نبی تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی ختم

گومل یونیورسٹی میں نبی تعیناتیوں اور تبادلوں پر پابندی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خا ن (بیورورپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا ہ اقبال ظفر جھگڑا نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحا ن ملک ایڈوکیٹ کی نشاندہی پر گومل یونیورسٹی میں نئی تعیناتیوں اور تبادلوں پر لگائی گئی پابندی کے خا تمہ کا اعلان کر دیا ، نو ستمبر کو پشاور میں ریحا ن ملک ایڈوکیٹ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور اورپروفیسر بختیار خٹک کے ہمرا ہ گورنر خیبر پختونخواہ ہا ؤ س میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملے اور ان کو گومل یونیورسٹی کے معاملات سے آگا ہ کیا وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے گورنر کو گومل یونیورسٹی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گورنر خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ کی نشاندہی پر گومل یونیورسٹی میں نئی تعیناتیوں اور تبادلوں پر لگائی گئی پابندی کے خا تمے کا وعدہ کیا جس پر گزشتہ روز انہوں نے عمل کر تے ہو ئے لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ اور لیگی رہنماؤ ں نے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور ان کا شکر یہ ادا کیا