ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے گی ،نائب ناظم

ماضی کی طرح مستقبل میں بھی مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے گی ،نائب ناظم

  



پشاور(ْکرائمز رپورٹر) نائب ناظم اعلی وکنوئنیر ضلع کونسل پشاورسید قاسم علی شاہ کی زیرصدارت ورلڈ ریلیف( این جی او ) بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں پروفیسر عبدالغفور‘ڈسٹرکٹ ممبر کلثوم‘ ڈسٹرکٹ ممبر ڈاکٹر انعام ‘ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم اور بین المذاہب ہم آہنگی این جی اوزورلڈ ریلیف کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ و کنوئنیرضلع کونسل نے کہاکہ مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے پر ورلڈ ریلیف بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشو ں کو کو سراہا اور کہاکہ انکی کوششوں کی بدولت آمن اومان کی فضا برقرار ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہو ں نے کہاکہ بین المذاہب کے ساتھ ہر قسم کی تعاون جاری رکھی جائے گی جہا ں بھی انکو کسی قسم کا مسئلہ در پیش آیا تو اس کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت پوے ضلع پشاور میں مکمل امن او آمان کے حوالے سے ماضی کی طر ح اب بھی مذہبی ہم آہنگی اور امن اومان کے حوالے سے ہم آہنگی کی فضابرقرار رکھی جائیگی انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت امن و امان برقراررکھنے کے حوالے سے ہر قسم کی تعاون جاری رکھیں گے اور اپنی ذاتی خدمات بھی پیش کی اس موقع پر پروفیسر عبدالغفور نے بھی خطاب کرتے ہوئے ضلعی حکومت کی طر ف سے تعاون اور تنتظیم کی سرپرستی کرنے پر انکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کرپورے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھی جائیگی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی وجہ سے ورلڈ ریلیف کے کاموں میں آسانی پیدا ہوگی اور وہ پہلے سے زیادہ فعال ہونگے اجلاس کے آخر میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ا ور ورلڈ ریلیف کے نمائندوں نے ایکا کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے مابین مذہبی ہم آہنگی کی فرو غ کیلئے بھرپور کوششوں کو اعادہ کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...