’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن، 2لاکھ نمبر پلیٹیں گاڑیوں کے مالکان تک پہنچانے کیلئے سنٹرز قائم

’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن، 2لاکھ نمبر پلیٹیں گاڑیوں کے مالکان تک پہنچانے ...

  



لاہور( ارشد محمود گھمن//سپیشل رپورٹر)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ،کوڑا کرکٹ کی نظر ہونے والی 2لاکھ پرانی نمبرپلیٹس گاڑیوں کے مالکان تک پہنچانے کے لئے کال سنٹرز قائم کردیئے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن نے پرانی گاڑیوں کی 2لاکھ نمبرپلیٹ پہنچانے کے لئے 5لائن لینڈ اور4فون لائنز کے سنٹر قائم کئے ہیں،30اکتوبر 2016ء تک یہ نمبر پلیٹس ایم آر اے ،ای ٹی اوز فون کرکے گاڑیوں کے مالکان کو نمبرپلیٹس فراہم کریں گے ۔یا درہے کہ روزنامہ پاکستان نے مورخہ 16اگست 2016کو موٹر برانچ ریجن لاہور میں کوڑا کرکٹ کی نظر کی گئی نمبر پلیٹس کی نشاندہی کی تھی ،یہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کے مالکان کو بذریعہ نجی کورئیر کمپنی بھجوائی جاتی تھیں جو نجی کوریئر کمپنی کے عملہ او رموٹر برانچ کی ملی بھگت کی وجہ سے مالکان تک نہیں پہنچ پائی تھیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...