شیدو ،بچوں کو سکول میں داخل کروانے کی غرض سے واک کا اہتمام

شیدو ،بچوں کو سکول میں داخل کروانے کی غرض سے واک کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیدو(نمائندہ پاکستان )بچوں کو سکول میں داخل کروانے کی غرض سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔اے ایس ڈی ای او سرکل خیرآباد صالح محمد نے قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق سکولوں میں بچوں کو داخل کروانے اور شرح خواندگی میں اضافے کی غرض سے گزشتہ روز سرکل خیرآباد کی سطح پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سرکل خیرآباد کے اے ایس ڈی ای اوصالح محمد نے کی۔اس واک میں ڈسٹرکٹ ممبر ملک ذاہد خان اور ظفر حسین،ناظم ویلج کونسل خیرآباد کچکول خان ،سرکل انچارج محمد آصف ،سینئر ٹیچر میاں فرید اللہ شاہ اور سرکل خیر آباد کے تمام پرائمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔گورنمنٹ پرائمری سکول خیر آباد کے طلباء نے بھی واک میں شرکت کی اور تعلیم ہمارا حق ہے کے نعرے لگائے ۔واک جی پی ایس خیرآباد سے شروع کی گئی اور خیرآباد بس سٹاپ پر ختم کر دی گئی ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے اے ایس ڈی ای او صالح محمد نے کہا کہ واک کا مقصد عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جا سکے اور شرح خواندگی میں اضافہ ہو سکے ۔ آج بچوں کو کتابیں اور کھیلوں کا سامان مفت مل رہا ہے لہذا اب یہ والدین اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو سکول لے کر آئیں اور ان سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں ۔تعلیم ہی وہ زیور ہے جسکی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں اور دنیا ممیں اپنا نام روشن کرتی ہیں ۔انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ سکولوں میں بچوں کو پیار محبت کا ماحول فراہم کریں تاکہ بچے سکول آنے سے کترائیں نہیں اور دل لگا کر پڑھ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کم ہوتے ہی اس حوالے سے ایک بڑا پروگرام کریں گے۔انہوں نے کہا منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ہمارے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک و قوم کی بنیادیں مضبوط ہو سکیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ظفر حسین اور ملک ذاہد خان نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔