تورڈھیر میں جے یو آئی کا جلسہ 16 اکتوبر کو ہوگا
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) 16 اکتوبر کو صوابی میں قائد جمعیت کا فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا مولانا فضل الرحمن کے صوابی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں شروع ہیں صوابی گراؤنڈ میں جمعیت علمائے اسلام کا جلسہ عام تاریخی ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار جے یو آئی صوابی کے ضلعی ترجمان مولانامحمد ہارون حنفی نے کمپین کے دوران تحصیل لاہورپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ہے انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ16اکتوبر کو صوابی گراؤنڈ میں جے یو آئی(ف) کا ایک تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا جسمیں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جمعیت کے کارکنان کیساتھ کارنر میٹنگز اور عوامی رابطے زور وشور سے جاری ہیں ہر جگہ سے مثبت ریسپانس مل رہا ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی صوابی کی سرزمین پر آمد کیلئے صوابی کے غیور عوام شدت سے انتظار کر رہی ہیں جسکا بنیادی وجہ اپنے انتخابی وعدوں میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی ٹوٹلی ناکامی ہے جس سے عوام کے اندر مایوسی کی لہر دوڑ چکی ہے خصوصاً صوابی کی باشعور عوام محسوس کرچکی ہے کہ تبدیلی سیکولر سوچ رکھنے والے نہ کبھی لاسکتے ہیں اور نہ ہی مسلط کرسکتے ہیں پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ہے یہاں پر تبدیلی علمائے حق اسلامی انقلاب سے انشاء اللہ لائیں گے قرآن وحدیث کی روشنی میں آنے والی تبدیلی سے عوام کوسستا انصاف اور آسودہ حال زندگی مہیا ہوسکتی ہے اور جس کیلئے مسلمانوں کی متفقہ مذہبی جماعت جے یوآئی ہرفورم پر بھرپور آواز اٹھا رہی ہے جبکہ عوام خوب جانتی ہے کہ الحمدللہ جے یوآئی کی اسمبلیوں میں موجودگی کے باعث ہی ملک میں شعائر اسلام کی حفاظت ہورہی ہے اور انشاء اللہ ہوتی رہے گی اس موقع پر انہوں نے صوابی کے ضلع بھر کے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ 16 اکتوبر کو صوابی میں جمعیت کے ہونے والے اجتماع عام میں بھروپور شرکت کرکے علمائے کرام کی پشت مضبوط کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنائے۔