کوہاٹ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد لقمہ اجل بن گئے

کوہاٹ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد لقمہ اجل بن گئے

  



کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک مسافر عبدالصمد سکنہ بونیر جاں بحق ہو گیا جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی۔جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ پر نادر فلنگ اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ایک سوزوکی نمبرBF-865اسلام آباد میں سوار گل حسن جان ولد حسین جان سکنہ خادی زئی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کے سالے امدادعلی ولد مہران علی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسطرح علاقہ محمد زئی میں ملزم امین گل ولد رحیم گل سکنہ محلہ کیزار محمد زئی نے اپنے بھائی ندیم خان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ندیم خان موقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ چھاؤنی میں مقتول کی بیوی مسماۃ زینب نے اپنے دیور امین گل کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میرا شوہر مقتول ندیم خان ذہنی مریض تھا اور گھر میں ہر وقت لڑتا جھگڑتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...