صوبہ بلوچستان پر بے حس حکومت مسلط ہے ،اصغر خان اچکزئی

صوبہ بلوچستان پر بے حس حکومت مسلط ہے ،اصغر خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ ) اے این پی بلوچستان کے صدر اصغرخان اچکزئی ،جنرل سیکرٹری داؤد خان اچکزئی اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان نے کہاہے کہ صوبہ بلوچستان میں بے حس حکومت مسلط ہے 8اگست کو رونما ہونے والا کوئٹہ سانحے کے دن گھر گھر ماتم تھا ،صوبے کے وزیرصحت اپنے سیکرٹری کے ہمراہ لہولہو عوام کو بے یار ومددگار چھوڑکرکراچی میں شادی تقریب چلے گئے، دہشت گردی کے جنگ کے نام پر پختونوں کی نسل کشی اورشناخت کو مسخ کیاجارہاہے وہ پارٹی 20رکنی وفد کے ہمراہ خیبرپختون خو اہاؤس مردان میں ڈسٹرکٹ ناظم مردان حمایت اللہ مایار سے ضلع کچہری سانحے پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے وفد نے مردان سانحے کے شہداء کی بلندی درجات او رزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ اورسانحہ مردان دشمنوں کا کرادھراہے جس کامقصد ہم سے صاحب الرائے افراد چھینناہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت ناکام ہے وہاں ایک بے حس حکومت مسلط ہے جس کا بین ثبوت یہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ڈیڑھ ماہ مکمل ہونے کو ہے لیکن ایک ایس ایچ او تک کو معطل نہیں کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی جاری ہے اور پختون اپنے شہر وں اورگھروں میں ایک نامعلوم دشمن او رنامعلوم خطرے سے دوچارہیں انہوں نے کہاکہ دشمن پختونوں کی غیرت ،بہادری اوروایات کے خاتمے کے درپے ہیں اوردنیا کے سامنے پختون کی تصویر ایک وحشی کے طورپر پیش کی جارہی ہے اے این پی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاکہ اگر باچاخان کی پیشن گوئیاں سنجیدہ لئے جاتیں تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اے این پی نے اپنے ہزاروں کارکنوں کی قربانیاں دیں ہمارے مخالفین نے ہم پر ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے لیکن وقت نے ہمارا موقف درست ثابت کردیاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے انہوں نے مزیدکہاکہ حالات کا تقاضا ہم سے اتحاد اتفاق کا تقاضاکررہاہے ۔