وزیر اعلیٰ کا جیپ حادثہ میں خواتین کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار

وزیر اعلیٰ کا جیپ حادثہ میں خواتین کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم کا اظہار

  



پشاور( پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بالاکوٹ سے سنگڑھ جانے والی مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین کے جاں بحق ہونے پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے روزنامہ اوصاف کے رپورٹر محمد اشفاق کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ (آمین)

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...