پشاور،گڑھی قمردین میں خونی ڈکیتی ، لاکھوں چھیننے کے بعد مزاحمت پر شہری قتل

پشاور،گڑھی قمردین میں خونی ڈکیتی ، لاکھوں چھیننے کے بعد مزاحمت پر شہری قتل

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے گڑھی قمر دین کے قریب رنگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے شہری سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ مزاہمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حسن گڑھی کا رہائشی بلال ولد احمد گل کسی کام کی غرض سے رنگ روڈ پر اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد جن کی تعداد تین بتائی جاتی ہے نے روک کر اس سے 8لاکھ کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ مزاہمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے اس سلسلے میں مقامی پولیس نے نامعلوم رہزنوں کی خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...