آئندہ عمارت کی تعمیر کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ،حمایت اللہ

آئندہ عمارت کی تعمیر کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ،حمایت اللہ

  



مردان(بیورورپورٹ)ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے ضلع میں کام کرنے والے محکموں کے افسران سے کہا ہے۔ کہ تحصیل تخت بھائی اور کاٹلنگ میں سب ڈویژنل دفاتر کے لئے عمارت موجود نہ ہو یا افسران کی کمی ہو ، کو چاہیے کہ وہ دفاتر کے قیام کیلئے فوری طور پر کمروں کی تعمیر کیلئے رپورٹ تیار کریں۔ تاکہ ان کے ضرورت مطابق عمارت بھی تعمیر ہو اور افسران کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔ تاکہ عوام کو انصاف انکی دہلیز پر پہنچا یا جاسکے۔ وہ آج ڈپٹی کمشنر مردان آفس مختلف محکموں کے ضلعی افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلع نائب ناظم اسد کشمیری کے علاوہ تعلیم ، صحت ، مواصلات و تعمیرات اور ہائی وے ، فشریز، کو آپریٹو، سپورٹس ، سوشل ویلفئیر اور ریونیو کے افسران نے شرکت کی۔ ضلع ناظم نے تمام محکموں کے افسران سے ان کے محکمہ کے ذمہ بجلی کے جو بقایا جات ہیں وہ محکمہ خزانہ کے افیسر کیساتھ قریبی رابطہ کریں۔ تاکہ بقایا جات کا فوری طور پر حل نکالا جائے۔ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کیا جائے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تقرری اور تبادلوں کو رولز کے مطابق استعمال میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلڈنگ کی تعمیر کے وقت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ محکمہ واپڈا کو اسکی ادائیگی اس وقت تک نہ کی جائے۔ جب تک عمارت مکمل نہ ہو ۔ بجلی کی غلط ریڈنگ لینے کی تسلسل کو ختم کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر