ایمرجنسی ریسکیو سروس کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ریہرسل

ایمرجنسی ریسکیو سروس کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ریہرسل

  



پشاور(کرائمزرپورٹر)ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکا روں نے بم ڈسپو زل یو نٹ کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ حا جی کیمپ میں بم ناکارہ کر نے اور زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کی مشقیں کیں۔ ریسکیو تر جما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن کی ہد ایا ت پر ریسکیو 1122 انتظا میہ پو لیس اور دیگر اداروں کے سا تھ مشتر کہ ہنگا می صو رت حا ل سے نمٹنے کی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے جس کا بنیا دی مقصد اداروں کے درمیا ن با ہمی تعلقا ت کو استوار کر نا ہے اور ایمرجنسی کے دوران عوام کو بروقت سہولیا ت فراہم کر نا ہے ۔ ڈی جی ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ ریسکیو 1122میل اور فی میل سٹا ف عوام کو نہ صر ف ہنگا می صورت حا ل میں سب سے پہلے مد د فراہم کر تا ہے بلکہ ان سے بچا ؤ اور تد ارک کے لیے بھی کا م کر رہا ہے اور یہ مشقیں اس سلسلے کی ایک کڑ ی ہیں۔ریسکیو 1122تما م اداروں کے سا تھ ایک پیچ پر بھی ہے اور یہ سلسلہ آئند ہ بھی جا ری رہیگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...