خصوصی بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ،ظاہر شاہ طورو

خصوصی بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں ،ظاہر شاہ طورو

  



مردان(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے توجہ کے مستحق ہیں انکی مدد سے نہ صرف اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بلکہ سکون قلب بھی ملتا ہے ۔وہ پارٹی کے مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی28ویں سالگرہ کے سلسلے میں انکی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملک بھر میں کارکنوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ انکی سالگرہ کے سلسلے میں بے جا اخراجات اور پروگرام کرنے کی بجائے یہ رقوم خصوصی بچوں پر خرچ کریں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ظاہر شاہ طورو نے ادارے کے منتظمین کو یقین دلایا کہ انکے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔اس موقع پر سابق ضلعی صدر سجاد خان،تحصیل کونسلر وقار خان،تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری سید بادشاہ مہمند،حلقہ پی کے 26کے جنرل سیکرٹری ابراھیم سید،یعقوب خان عرف گوجر خان، تاج محمد،زولفت شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر مقرب خان اور ادارے کے پرنسپل ریاض الرحمان بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر