جندول ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی منتقلی کیخلاف عوام سراپا احتجاج

جندول ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی منتقلی کیخلاف عوام سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان ) کیٹگری سی ہسپتال ثمر باغ سے کارڈیالوجسٹ کی آسامی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقلی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ، محکمہ صحت لوئر دیر نے اعلامیہ واپس نہ لیا تو احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے ،علاقائی عوام کی تحصیل ناظم کو دھمکی ، گذشتہ روز تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ نے ضلعی کونسلر مولونا گل زمین عائد سمیت ہسپتال ثمر باغ کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال انچارج سرجن ڈاکٹر محمد ہمایون اور منتخب نمائندوں کی ذاتی دلچسپی پر شروع کئے جانے والے 24گھنٹے فری ایمبولینس سروس،سولر سسٹم ،ادویات اور ویکسین کو موسمی حالات سردی و گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ سائیکلنگ مشین ، 24گھنٹے ایمرجنسی و لیبر روم سروسسز و مفت ادویات کا معائنہ کیا عوامی حلقوں نے مذکورہ سروسز کی فراہمی پر محکمہ صحت تحصیل و ضلعی ناظمین منتخب ایم پی اے اعزاز الملک افکاری اور خصوصی طور پر سرجن ڈاکٹر محمد ہمایون کی کوششوں کو سراہا اس موقع پراہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی عرصہ کے بعد ہسپتال مذکورہ میں مثبت تبدیلی محسوس کر لی ہے تاہم محکمہ صحت لوئر دیر نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کیٹگری ڈی اور کیٹگری سی ہسپتالوں سے کارڈیالوجسٹ کے خدمات واپس لیکر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو منتقل کئے جاینگے جو کہ کسی حال میں عوام جندول کو منظور نہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مذکورہ اعلامیہ منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ روڈ پر نکل کر احتجاج کرینگے، اس کے علاوہ منتخب ناظمین سے ہسپتال انچارج نے مطالبہ کیا کہ چونکہ ہسپتال کا لیبر روم نرسنگ سٹاف سے چلایا جا رہا ہے اور وہا کوئی لیڈی ڈاکٹر تعینات نہیں اس لئے فوری طور پر لیبر روم کیلئے خاتون ڈاکٹر کا انتظام کیا جائے اور ہسپتال ہذا میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی پوری کی جائے ، تحصیل ناظم ثمر باغ نے انچارج سے مذکورہ مسائل کو ایک ماہ میں حل کرانے اور بہت جلد پانچ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے خدمات ہسپتال ثمر باغ کو فراہمی کا فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔