شبقدر میں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

شبقدر میں ایک شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

  



شبقدر(نمائندہ خصوصی ) تھانہ شبقدر کے علاقہ صدر گڑھی میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر محالفین کی فائرنگ سے کتوزئی کا رہائشی جان بحق ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ کتوزئی کا رہائشی سعید اللہ ولد معرف اللہ جو کہ مویشیوں کا بیوپاری تھا اپنے گاؤں کتوزئی جا رہا تھا کہ صدر گڑھی کے مقام پر پہلے سے موجود محالفین نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مقتول موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا جہاں پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس تھانہ شبقدر نے مقتول کے ورثاء کی ایما پر ملزم نادر خان ولد بہادر اور مصباح اللہ ولد حمید اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...