نیب کے ہاتھوں ایم اے ایسوسی ایٹس کے مالک گرفتار

نیب کے ہاتھوں ایم اے ایسوسی ایٹس کے مالک گرفتار

  



پشاور( پاکستان نیوز)قومی احتساب بیورو نے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرکمپنی ایم اے ایسوسی ایٹس پشاورکے مالک کفایت اللہ کوگرفتار کرلیاہے۔مبینہ طورپرملزم کفایت اللہ پرالزام ہے کہ اس نے جعلی میڈیسن ڈسٹری بیوشن بزنس کی آڑمیں لوگوں سے رقوم وصول کرکے ان کودھوکہ دیااورلاکھوں روپے خردبردکئے۔قومی احتساب بیورو نے جب متاثرہ افرادکی شکایات پرانکے خلاف تحقیقات شروع کردی تومعلوم ہواکہ ملزم کفایت اللہ MAایسوسی ایٹس پشاورکے نام سے تین جعلی کمپنیاں فالکن فارما،میڈی سیف فارمااورZAانٹرپرائززکے نام سے چلارہے تھے۔ انہوں نے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے افرادکیساتھ ایسے شرائط طے کئے کہ انکوانکے سرمایے پرمنافع دیاجائیگاجبکہ بعدمیں انہوں نے سادہ لوح افراد کواصلی فراہم کردہ سرمایہ واپس کرنے سے بھی انکارکی اورروپوش ہوگئے۔قومی احتساب بیوروکے ترجمان نے کہاہے کہ ایم اے ایسوسی ایٹس کے خلاف قومی احتساب بیوروPDAکمپلیکس،بلاک3، فیز5حیات آبادکے پتہ پراپنے شکایات ارسال کریں۔ملزم کفایت اللہ کی جسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے جلداسے احتساب عدالت کے سامنے پیش کردیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...