مٹھی بھر عناصر نے یونیورسٹی کو یرغمال بنادیا ،آئی جے ٹی
پشاور (کرائمز رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کا اجلاس زیر صدارت ناظم دوست محمد شاہد منعقد ہوا جس میں دیگر منتظمین کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر لوگوں نے یونیورسٹی کو یر غمال کر رکھا ہے اور یو نیو رسٹی میں اپنا ہی قا نو ن بنا یاہے انہوں نے کہا کہ انتظا میہ کی جانب سے یونیورسٹی بندش کا اقدام اپنے کرپشن اور نا اہلی کو چھپانا ہے۔ اور طلباء کو یونیورسٹی میں در پیش مسائل کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی بندش اور طلباء مسائل کے حوالے سے آج سے احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مسائل اُجا گر کرنے کے لئے ’’دستخطی بینرز‘‘ آویزاں کی گئی جس میں ہزاروں طلباء وطالبات نے جمعیت کے مطالبات کی حمایت کی احتجاج کی یہ تحریک وائس چانسلر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہاؤس کی گھراؤ تک ہوگی۔