گھر بیٹھے نیچرل ہسٹری میوزیم کی سیر کریں!

گھر بیٹھے نیچرل ہسٹری میوزیم کی سیر کریں!
گھر بیٹھے نیچرل ہسٹری میوزیم کی سیر کریں!

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کا نیچرل ہسٹری میوزیم دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس عجائب گھر میں ہزار ہا نمونے موجود ہیں، جو کرہ ارض کی تاریخ کے حوالے سے تحقیق اور مطالعے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ تاریخ اور عجائبات میں دل چسپی رکھنے والوں کے لیے اس میوزیم میں نادر خزانہ موجود ہے۔اگر آپ لندن کے عجائب گھر کی سیر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اب آپ کو اس مقصد کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرکے برطانیہ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گوگل نے گھر بیٹھے نہ صرف لندن بلکہ برلن کے عجائب گھر کی بھی سیر کا انتظام کر دیا ہے۔ گوگل، لندن اور برلن عجائب گھروں کی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کے بعد انٹرنیٹ کمپنی نے اپنی ’’اسٹریٹ ویو‘‘ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عجائب گھروں کی اندرونی و بیرونی تصاویر حاصل کیں اور پھر ڈیجیٹل طریقے سے جوڑ کر ان معروف عجائب گھروں کو ایک ورچوئل ورلڈ میں منتقل کردیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...