الماس عشیری بجلی گھر کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی ،ضلع ناظم دیر بالا

الماس عشیری بجلی گھر کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی ،ضلع ناظم دیر بالا

  



واڑی( نمائندہ پاکستان) ضلعی ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ الماس عشیری درہ کے چھ سو کلو وواٹ پن بجلی گھر کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، ضلعی حکومت اور ایس آر ایس پی ملکر دیر بالا کے ترقی میں کردار ادا کریں گی ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز یوسی تارپتار میں ویلیج کونسل الماس اور صدیقہ کے بارہ سو گھرانوں کے لیے منظور کی گئی چھ سو کلو وواٹ پن بجلی گھر منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود،کپٹن مقصود،ایس آر ایس پی ریجنل پروگرام منیجر نور عجب،سینئر صوبائی صدر مسلم لیگ ن ملک جہانزیب، ڈسٹرکٹ ممبر یوسی تارپتار محمدزادہ، فقیر محمد شہراد ، محمد برادر خان ، تحصیل یو تھ کونسلر عبد اللہ و دیگر نے بھی خطا ب کیے ایس آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر نور عجب نے کہا کہ یورپی یونین کی تعاون سے دیر بالا میں چھوٹے بڑے پچاس سے زائد پن بجلی گھر کی تعمیر پر کام جاری ہے، پن بجلی گھروں کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گئی ، انہوں نے کہا کہ الماس پاور ہاوس سے بارہ سو گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کریں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عثمان محسود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچانے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ دیر بالا کے عوام کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ ایک اہم مسلہ تھا اور دور دراز سے لوگ ڈومسائل کے لیے ڈی سی آفس آرہے تھے جن کو شدید مشکلات درپیش تھیں ، عوام کی سہولیات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں میں ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی حصول یقینی بنائی اور اب لوگ بااسانی اے سی آفس سے ڈومیسائل حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیر بالا بجلی کی لوڈشیڈنگ یقینی ایک سنگین مسلہ تھا تاہم عشیری درہ الماس کے عوام کو اس بجلی گھر سے لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر