ضلعی کونسل ملاکنڈاجلاس، اراکین محکمہ ہیلتھ کی ناقص کارکردگی پر برہم

ضلعی کونسل ملاکنڈاجلاس، اراکین محکمہ ہیلتھ کی ناقص کارکردگی پر برہم

  



بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلع کونسل ملاکنڈ کے اجلاس میں اراکین محکمہ پبلک ہیلتھ ایجوکیشن اور صحت کی ناقص کار کردگی کے خلاف پھٹ پڑے جبکہ منشیات کی کھلے عام فروخت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ضلع ناظم نے اراکین کے پرزور مطالبے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خلاف میرٹ اور سیاسی بنیادوں پر تعیناتی کے خلاف انکوائری مقرر کرنے کا اعلان کیا اجلاس سے مخصوص نشستوں کے تمام مرد وخواتین ممبران نے نظرانداز کئے جانے پر متفقہ طور پرجبکہ بعض اراکین نے مختلف وجوہات پر انفرادی واک اؤٹ کیا کونسل کا اجلاس کنونیئر کرنل (ر) ابرار حسین یوسفز ئی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہوں اور نمائندوں سمیت مرد و خواتین کونسلران نے کثیر تعداد میں شر کت کی کونسلر مہابت خان اسماعیل خان فرید خان اور صدام حسین نے ایل ایچ ڈبلیو کی سیاسی بنیادوں پر خلاف میرٹ تقرری کی مذمت کی اور اسے فوری منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا انھوں نے پروگرام انچارج ڈاکٹر صغیر المعانی کے رویے کی مذمت کی ضلع ناظم نے ڈی ایچ او کو اس سلسلے میں انکوائری کر نے کی ہدا یت کی حاجی فدا محمد اور فضل منان نے تحریر ی سوالات کے درست جواب نہ دینے پر سخت احتجاج کیا اور محکمہ صحت نے کی جانب سے ضلع ناظم کی مشاورت کو نظر انداز کر نے کی مذمت کی اور ہر محکمے میں یونین بازی اور معمولی مسئلے و باز پرس پرہڑتال اور احتجاج کی دھمکیوں کی مذمت کی حاجی سبحانی گل نے سابق ڈی سی کے ساتھ تنازعے میں ضلع ناظم و نائب ناظم کی جانب سے ڈی سی کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلعی حکومت کی جا نب سے عوام کو کسی بھی قسم کے ریلیف نہ ملنے اور مسائل کے عدم حل پر احتجاجا اجلاس سے واک آؤٹ کیا صدام حسین نے گرلز ہائی سکول نمبر دوعمارت کے سنگین مسئلے کے حل میں مسلسل تاخیر اور سپورٹس و صوابدیدی فنڈز کی وضاحت نہ دینے پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا جبکہ ضلع ناظم کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا کنونیئرنے موقع پر شائستگی اور بااخلاق رویہ اپنانے کی ہدایت کی حاجی اکرم خان اور رام سنگھ نے عید کے دن در گئی بازار میں پندرہ دنوں کے تالے توڑ کر چوری کے واردات کی سخت مذمت کی اور متا ثرہ دکانداروں کی داد رسی کا مطالبہ کیا اصغر ایوب حاجی محمد طیب راشد خان نورانی تحسین اللہ مصور خان غازی فضل ربی سفید خان اور لیڈی کونسلر کرن نے درگئی ہسپتال جولگرام طوطہ کان اورکوٹ کے مراکز صحت سکولوں واٹر سپلائی سکیموں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہا رکیا اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا یوسف خان نے درگئی اور سخاکوٹ میں مین شاہراہ اور رہائشی علاقوں میں متعدد سٹیل ملوں کے قیام اور اس سے پیدا ہونے والی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ان ملوں سے اٹھنے والے دھوئیں کا انتہائی مضرصحت کینسر سمیت سانس کی بیماریوں کا سبب قراردیتے ان کی تعمیر پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیاضلع ناظم نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اپنی مٹی اور عوام کے ساتھ غداری کا تصور بھی نہیں کر سکتے جبکہ ضلع کونسل اور بلا تفریق اس کے ہر معزز ممبر کے احترام عزت اور جائز مقام دلانے پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ہر کونسلر کو عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اسلئے کسی بھی ممبر کو اپنے اس فر ض میں کو ئی کاتا ہی نہیں کرنی چاہئے انھوں نے کہاکہ سابق ڈی سی خائستہ رحمن کی حمایت اس کے اچھے اور تعمیری اقدامات اور لیوی فورس میں اصلاحات کی وجہ سے کی تھی اور ان کی اس خوبیوں کی تعریف کرتے ہیں تاہم بدقسمتی سے سیاسی بنیادوں پر ان کا تبادلہ کر دیا گیا اسلئے اب ہماعری کوشش اور خواہش ہے کہ سابق ڈی سی کی اصلاحات اور بہتر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے انھوں نے کہا کہ کو نسل کا ہر جائز مطالبہ تسلیم اور مسئلہ حل کیا جائے گاہم سیاست عزت کیلئے کر تے ہیں اور عوام کی خدمت ہی عزت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے انھوں نے کہا کہ انتظامی افسران کی موجودگی اجلاس میں یقینی بنائی جائے گی تاکہ اراکین کو امن وامان منشیات اور جرائم کے بارے میں بر وقت جواب مل سکیں انھوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پالیسی ساز ادارہ نہیں پالیسی صو بائی حکومت دیتی اور بناتی ہے ہمارے اختیارات اور وسائل محدود ہیں جس میں رہ کر اپنے فرائض کی ادائیگی بھرپور کوشش جاری ہے انھوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہ بعض مفاد پرست عناصربے جا الزام تراشی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کونسل کا بھائی چارے کا ماحول متاثرہو رہا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...