ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی ظالمانہ اقدام ہے ،غلام حقانی

ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی ظالمانہ اقدام ہے ،غلام حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) تحصیل کونسل رزڑ ضلع صوابی کے ناظم حاجی غلام حقانی نے کہا ہے کہ تر قیاتی فنڈ ز میں پچاس فی صد کٹوتی صوبائی حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحصیل رزڑ کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت ، تعمیر و ترقی اور خوشحالی ان کا نصب العین ہے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط ہو تی ہے بلدیاتی الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا ؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکر دگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔میرٹ کی بالا دستی کے وعدے اور دعوے پورے نہ ہو سکے ہمارے اے این پی کے دور حکومت کے منصوبوں پراپنی تختیاں لگا کر عوام کو بیو قوف بنا رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی پانچ سال کی حکومت میں تاریخی کام کئے جس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کے لئے کھیل کود کی ضرورت ہو تی ہے علاقے میں پلے گراؤنڈ کے قیام کے لئے فنڈز جاری کر دی گئی ہے اس کے علاوہ رزڑ میں گلی کوچوں کی پختگی ، صفائی ،بجلی و دیگر بے شمار مسائل ہے ان سب کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے چار اکتوبر کو شیوہ کے مقام پر ہونے والے ورکرز کنونشن میں بھر پور شرکت کی اپیل کی