پشاور پولیس کی کارروائی ،1 دہشت گرد گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی ،1 دہشت گرد گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور میں کوہاٹ روڈ پر کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے مزکورہ دہشت گرد کی گرفتار یا اطلاع دینے پر حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں کوہاٹ روڈ پرایک اہم کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد فقیر محمد سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیا ہے جسے سی ٹی ڈی نے مزید تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...