کراچی :فیشن شو میں چاکلیٹ کی طرز پر بنے ملبوسات کی نمائش
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سجا منفرد فیشن شو جس میں ڈیزائنرز نے اپنی پسندیدہ چاکلیٹس کی طرز پر بنائے گئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔ چاکلیٹس کھاتے اور کھلاتے تو سب ہی ہیں۔ لیکن کراچی کے فیشن ڈیزائنرز ہیں چاکلیٹ کے کچھ ایسے دلدادہ کہ انہوں نے چاکلیٹ سے اپنی رغبت کا اظہار اسی کی طرز پر ملبوسات بنا کے کر ڈالا۔ رنگا رنگ فیشن شو کے چاکلیٹ کارپٹ اور فیشن شو میں کیے جانے والے ملبوسات چاکلیٹ ، کیریمل اور ونیلا سے ہم آہنگ تھے جب کہ ملبوسات کی سجاوٹ میں بھی اصلی چاکلیٹ اور ونیلا کا استعمال کیا گیا تھا۔ڈیزائنرز نے ملبوسات میں چاکلیٹ کے رنگوں کے ساتھ ساتھ بیسویں صدی کے آرٹ فارمز کی جھلک بھی دکھائی جبکہ منفرد آرٹ پرفارمنسز نے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔معروف گلوکار علی ظفر نے بھی ریمپ پر پہنچ کر آرٹ پرفارمنس دکھائی جسے دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔ حاضرین نے چاکلیٹ فیشن شو کے منفرد آ ئیڈیا کو خوب سراہا۔