نایاب نسل کی وہیلز کے کراچی کے ساحلوں پر نظارے

نایاب نسل کی وہیلز کے کراچی کے ساحلوں پر نظارے
نایاب نسل کی وہیلز کے کراچی کے ساحلوں پر نظارے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نایاب نسل کی وہیلز نے کراچی کے ساحل کا رخ کرلیا ، طویل جسامت کی چھ نایاب وہیلز نے پانی میں اٹکھیلیاں کیں ، ماہی گیروں نے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلئے۔ 12 سے 16 میٹر تک طویل بھاری بھرکم جسامت اور بڑے فنز کی خصوصیات لئے نایاب وہیل مچھلیوں نے کراچی کے کھلے سمندر میں آ پہنچی۔ ماہی گیروں نے نایاب مچھلیوں کو سمندر میں دیکھا تو فورا کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق کراچی کے ساحل کے قریب گزشتہ 5 روز کے دوران 3 بار 6 وہیل مچھلیوں کو دیکھا گیا۔ آبی حیات کے تحفظ کے عالمی ادارے کے مطابق نایاب وہیلز کی تعداد صرف 82 رہ گئی ہے۔ یہ نایاب وہیلز یمن اور عمان کے ساحل سمیت ایران کے مغربی اور پاکستان اور بھارت کے مشرقی ساحل پر پائی جاتی ہیں لیکن ان نایاب نسل کی وہیلز کو پاکستان کے ساحل پر پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...