کوہاٹ ،نہم جماعت کی طالبہ سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی ،مقدمہ درج

کوہاٹ ،نہم جماعت کی طالبہ سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی ،مقدمہ درج

  



کوہاٹ (بیورو رپورٹ)کوہاٹ میری کالونی میں رہائش پذیر کلاس نہم کی طالبہ سکول جاتی ہو ئی لاپتہ ہو گئی پولیس تھانہ چھاؤنی تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چھا ؤنی میں وارث علی ولد فقیر علی سکنہ ھنگو حال میری کالونی کوہاٹ نے رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کو اپنی سوزکی میں دھوبی گھاٹ سکول لے کے جاتا ہوں چھٹی کے وقت میری دو بیٹیاں سکول سے واپس گھر آگئیں جبکہ ایک بیٹی 16سالہ کائنات جو کہ کلاس نہم میں ہے واپس گھر نہیں آئی میں نے کافی جہگوں پر اُس کو تلاش کی لیکن نہ مل سکی بعد میں مجھے پتہ چلا کے میری بیٹی کائنات کو تین بھائی عمران،شیرین آغا اور میر وئیس پسران بصیر سکنہ افغان مہاجر نے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس تھانہ چھاؤنی نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر