آئینی اور جمہوری طریقے سے اجتماع میں شرکت کرینگے ،علی شاہ مشوانی

آئینی اور جمہوری طریقے سے اجتماع میں شرکت کرینگے ،علی شاہ مشوانی

  



جندول(نمائندہ پاکستان ) ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف علی شاہ مشوانی نے کہا ہے کہ 30ستمبر کے جلسہ میں لوئر دیر سے ریکارڈ تعداد میں تحریک انصاف کے ورکران شرکت کرینگے ، دورہ جندول کے دوران صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں سے ورکران تیمرگرہ آکر ریلی کی شکل میں جلسہ میں شرکت کیلئے نکلے گے اس موقع پر ضلعی مشران محمد بشیر خان ،ملک انعام ، ملک راحت، خان شیرین ایڈوکیٹ ، سعید اللہ خان جی بھی ان کے ساتھ تھے ، علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مسلم لیگ کے غنڈو ں کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کے دستے تیار کر رکھے ہیں اور جہاں کہیں ضرورت ہوگی طاقت کے مظاہرہ اور استعمال سے دریغ نہیں کرینگے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ اور پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے تاہم اگر کسی نے ہمارا راستہ روکھنے کی کوشش کی تو نواز حکومت پر آخری کیل ٹونک دینگے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان محب وطن لیڈر ہیں اس لئے انہیں جب بھی ضرورت ہوگی ہم جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...