کوہاٹ ،مختلف چیک پوسٹوں پر 4 ملزمان گرفتار

کوہاٹ ،مختلف چیک پوسٹوں پر 4 ملزمان گرفتار

  



کوہاٹ( بیورورپورٹ) کوہاٹ پولیس نے مختلف چیک پوسٹوں پر ناکہ بندی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر،چھاؤنی اور گمبٹ کے اہلکاروں نے اپنے اپنے چیک پوسٹوں پر ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران چار ملزمان عبداللہ،عامر،نصراللہ اور خالد حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک ریپئٹر،تین کلاشنکوف،دو پستول،چودہ چارجرز،292عدد مختلف بور کے کارتوس اور تین کلو گرام سے زائد چرس بر آمد کر لیا پولیس نے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لیکر ان چار وں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر