ڈیرہ ،بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے پر ایک گرفتار
ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کوہ نور مارکیٹ کے قریب سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں چر س برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ، درابن اور کینٹ پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروین برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کر لئے ، نواب پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے دو میں سے ایک ملزم گرفتار کر لیا الگ الگ مقدمات در ج ، تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمان نے کوہ نور مارکیٹ کے قر یب زاہد ولد عارف سکنہ محلہ نواز علی سے آدھا کلو چر س برآمد کر لی درابن پولیس نے درازندہ موڑ پر درآبن کے رہائشی جہانگیر سے دو سو چالیس گرام چرس برآمد کرلی کینٹ پولیس نے مریالی میں ارشد تھہیم سے ایک سو ساٹھ گرام ہیروئن جبکہ موسیٰ ٹا ؤ ن میں اشفاق احمد سے ایک سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا نواب پولیس نے وانڈ ہ فیروز کے قر یب گلوٹی کے اللہ نوا ز سے ایک کلانشکوف اور ساٹھ کارتو س جبکہ عمرا ن سے ایک رائفل اور پانچ کارتو برآمد کر لئے پولیس نے دو میں سے ایک ملز م اللہ نواز کو گرفتار کر لیا پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے