پنشنرز کی مسائل حل نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کی دھمکی

پنشنرز کی مسائل حل نہ کرنے پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ ریٹارئرڈ ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو خیبر پختونخوااسمبلی اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے شروع کرینگے ۔ صوبائی اور مرکزی حکومتیں ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین جمشید خان نے ریٹارڈ ملازمین کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے صوبائی صدر فد امحمد درانی ، صوبائی جنرل سیکرٹری روف باچا ،نائب صدر سید سلطان حسین ، جائنٹ سیکرٹری حاجی عبد السلام،پریس سیکرٹری نوشیروان ، سوات ، صوابی ، مہمند ایجسنی ، ایبٹ آبا د ،پشاور ، دیر ، ملاکنڈ، باجوڑ ایجنسی اور بونیر کے صدور فضل معبود ، سید اللہ ،گل انور خان ، عبد الحکیم ،حلیم فقیر گل ، عبد الحسیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اجلا س میں پنشن میں سو فیصد اضافہ ،میڈیکل الاؤنس دگنا ، بیووں کوسو فیصد پنشن دینے ، ہاؤس رینٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمتوں میں 33فیصد کوٹہ کا مطالبہ کیاگیا۔