مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ نے 30واں عالمی یوم امن جوش و خرش منایا
مٹہ(نمائندہ پاکستان )مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ نے 30واں عالمی یوم امن جوش و خرش منایا21ستمبر2016مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ مٹہ اپر سوات کے زیر انتظام 30واں عالمی یوم امن کے سلسلے میںSGSکالج سمبٹ مٹہ میں ایک امن تقریب منعقد ہوا۔ جس میں مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ اور SGSکالج کے سکاؤٹس نے امن نغمے،امن تقاریر،امن ٹیلبو پیش کئے۔گروپ سکاؤٹ لیڈر حاجی محمد موسیٰ خان پاسبان ؔ نے عالمی یوم امن اور سلسلے کے بارے تفصیلی باعث کی۔ SGSکالج کے پرنسپل حیدر علی خان نے اظہار تشکر پیش کی۔ امن تقریب میں نائبر ہوڈ کونسل مٹہ خریڑی کے ناظم بہادر خان مہمان خصوصی تھے جبکہ امن تقریب کے صدارت نائبر ہوڈ کونسل مٹہ خریڑی کے نائب ناظم محمد صادق نے کی۔ امن تقریب میں مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ اور SGSکالج کے سینکڑوں سکاؤٹس نے شرکت کی۔ جبکہ FMریڈیو سوات کے اسٹیشن منیجر رحیم اللہ شاہین نے اختتامی دعا کی۔ مہمانان نے 4بہتر کاکردگی پر سکاؤٹس میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیں۔ آخر میں SGSکالج کے طرف سے تمام لوگوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔