30 ستمبر کے اجتماع میں بھر پور شرکت کرینگے ،ملک ابرار خان

30 ستمبر کے اجتماع میں بھر پور شرکت کرینگے ،ملک ابرار خان

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ کے سابق صدر اور ناظم ویلج کونسل نمبر3بدرشی ملک ابرار خان نے کہا ہے کہ 30ستمبر کو ہونے والے رائیونڈ کے اجتماع میں ضلع نوشہرہ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے ریلی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہے اور ضلع بھر کے تمام ویلج کونسل میں ورکر کنونشن جاری ہے تاکہ کارکنوں کو رائیونڈ کے عظیم الشان ریلی میں ان کی بروقت شرکت کو یقینی بنایاجاسکے تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور 30ستمبر کو ثابت ہوجائے گا کہ عوام اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کوہونے والی عظیم الشان ریلی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے اور اس ریلی میں ضلع نوشہرہ سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے اور ایک بڑے جلوس رائیونڈ کے اجتماع میں شرکت کرے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے پورے صوبے اور خصوصاً ضلع نوشہرہ میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرکے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ضلع نوشہرہ کو ترقی یافتہ اور ماڈل شہر بنانے کی بھرپور کوششیں جاری ہے اور عوام کی بھرپور تعاون سے پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر