افہام وتفہیم پر یقین رکھتے ہیں ،اسلم خان
پشاور( پاکستان نیوز) ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پر بے جا اعتراضات لگا کر پے درپے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو واپس کرنا ملازمین میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش ہے ہم افہام وتفہیم پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے مسائل کو گفت وشنید سے حل کرانا چاہتے ہیں بعض عناصر ہمارے راستے میں روڑے اٹکا کر ہمیں احتجاج پر مجبور کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایپکا محکمہ صحت کے سیشن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اسلم خان نے کیا اجلاس میں دیگر قائدین بھی شریک تھے انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلیٰ حکام کو ہماری افہام وتفہیم کی پالیسی پسند نہیں اور ہمیں خوامخوا سڑکوں پر نکالنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں 26 ستمبر بروز پیر دو بجے ایکشن کمیٹی کا اجلاس ڈی جی ہیلتھ آفس میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔