ملازمین کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شفیع اللہ خان

ملازمین کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،شفیع اللہ خان

  



پشاور( پاکستان نیوز)ہائیڈرویونین خیبرڈویژنل کے انٹراالیکشن میں میں شفیع اللہ خان بہترین کاکردگی کی بدولت ایک بار پربلامقابلہ ڈویژنل چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حاجی فصیح الرحمان وائس چیئرمین،عبدالرب ڈپٹی چیئرمین،مبارک شاہ جنرل سیکرٹری،اقبال حسین ڈپٹی اوراسدخان متفقہ طورپرجوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔نومنتخب ڈیویژنل چیئرمین شفیع اللہ خان نے نومنتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی ملازمین کی فلاح وبہوداور ادارے کی استحکام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاہے اورآئندہ بھی ادارے کے مزدوروں کی فلاح وبہبودادارے کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ یہ ملازمین کی اعتمادکامظہرہے کہ سارے ملازمین نے مجھے عزت دیکرایک بارپھربلاامتیازمنتخب کردیااورانشاء اللہ انکے توقعات پرپورااتروں گا۔انہوں نے کہاکہ ہائیڈرویونین کے نڈراورمزدوردوست قائدین کی جدوجہدسے عید الاضحی کے موقع پربونس ملا،اب ہائیڈرویونین تمام سٹاف کی اپ گریڈیشن اورملازمین کے بچوں کی بھرتی کیلئے کوشاں ہیں جبکہ خیبرسرکل میں بل ڈسٹری بیوٹراورٹیکنیکل سٹاف کی پروموشن عنقریب ہوں گے انشاء اللہ

مزید : پشاورصفحہ آخر