ٹریفک وارڈنز کا چوتھا فیز احسن طریقے سے فرائض انجام دیگا،ایس ایس پی او

ٹریفک وارڈنز کا چوتھا فیز احسن طریقے سے فرائض انجام دیگا،ایس ایس پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور کے تین سرکلزکے لئے 120ٹریفک اہلکاروں پر مشتمل ٹریفک وارڈنز کا چوتھا فیز کا بھی افتتاح کردیا گیا سی سی پی او پشاور کاکہناہے کہ ٹریفک وارڈنز سروس سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے ہے اور جلد ہی ایک اور ایجوکیشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائیگا ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف عدم برداشت اور عوام کے ساتھ بااخلاق رویہ سمیت وارڈنز کو چاربنیادی اصولوں پر خصوصی تربیت دی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس لائن پشاور میں ٹریفک وارڈنز کے فیز 4کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سی سی پی او پشاور طاہر خان تھے جبکہ ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحیم حسین اور ٹاؤن ون ناظم زاہد ندیم سمیت ٹریفک اہلکاروں اور میڈیا کے نمائند وں کی بڑی تعداد موجودتھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی اوپشاور طاہر خان نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ٹریفک وارڈنز سے پہلے شروع کئے گئے تین فیز کامیابی سے جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ چوتھا فیز بھی کامیابی سے شہر کے تین سرکلزمیں اپنے فرائض انجام دیگا انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے لوگ سڑک پر بھی شاٹ کٹ ڈھونڈتے ہیں جس سے مسائل پیداہوتے ہیں عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس کی طرز پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کام کررہاہے ایک اور یونٹ جلد شروع کرینگے انہوں نے کہاکہ چند سال قبل شہر میں ٹریفک کے کافی مسائل تھی لیکن موجودہ وقت کئے گئے فیصلوں سے شہر میں ٹریفک روانی بلا تعطل جاری ہے اور مزید بہتری کی طرف گامزن ہے تقریب سے خطاب میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے بتایا کہ جون 2015سے شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک وارڈنز سروس کا آغاز کیا گیااور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس کے چوتھے او رآخری فیز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے اور ایک سوبیس وارڈنز سٹی سرکلر روڈ،کوہاٹ روڈاور سٹی سرکل میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینگے انہوں نے کہاکہ وارڈنز کو کرپشن کے خلاف زیرو تولرنس کی سختی سے ہدایات سمیت عوام کے ساتھ اخلاق سے بات کرنے ،وقت کی پابندی اور میرٹ پر کاروائی کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے ٹاؤن ون ناظم زاہدندیم نے وارڈنزسروس کو شہر کے لئے خوش آئندقرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بلدیاتی منتخب نمائندے اور ان کا مکمل تعاون ٹریفک پولیس کے ساتھ رہے گا عوام میں آگاہی کے لئے بھی بلدیاتی نمائندوں سے کردار اداکرنے کے لئے اسمبلی فلور پر بات کرینگے بعدازاں سی سی پی او اور ایس ایس پی ٹریفک نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ وارڈنز فیز فور کا افتتاح کیا اور اس موقع پر 25ٹریفک وارڈنز کو خفیہ کیمرے والے پین بھی دیئے گئے.