چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ

چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ

  



چارسدہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 26ستمبر سے 30ستمبر تک پانچ روز کیلئے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی نے 26ستمبر سے 30ستمبر تک ضلع چارسدہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پانچ روز کیلئے پابندی لگا دی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکشن 188پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...