ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی ، آفتاب شیر پاؤ

ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئیگی ، آفتاب شیر پاؤ

  



ڈیر ہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئر مین آفتا ب احمد خان شیر پا ؤ نے کہا ہے کہ تر قیاتی کا مو ں میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائیگی ہر پراجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی وطن پارٹی کے رہنماء سردار خالد سلیم خان استرانہ اورایری گیشن کے ایکسئن طارق علی سمیت محکمہ ایر ی گیشن کے دیگر حکام سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پرآفتا ب احمد خان شیر پا ؤ نے کہا کہ صوبائی سینئر وزیر سکندر خان شیر پا ؤ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تر قیاتی کا مو ں میں اگر کسی قسم کی کو تاہی اور کرپشن سامنے آ ئے تو سخت ایکشن لیا جائیگا اور یقینااحتسا ب کے عمل سے کوئی نہیں بچ سکے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ صو بہ بھر میں تر قیاتی کا م معیار ی اور بروقت مکمل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بجلی ، پانی پینے سکیمیں اور حفاظتی پشتے پر جا ری کام جلد مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں خالد سلیم خان استرانہ کے مطالبے پر حلقہ پی کے 66 پروآ میں ٹیکنیکل کالج اور معذوروں کے لئے ہائی سکولز تعمیر کئے جائیں گے

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...