خیبر پختونخوا میں ہر طرف حقیقْی تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،محمد عاطف خان

خیبر پختونخوا میں ہر طرف حقیقْی تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں،محمد عاطف ...

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ہر طرف حقیقی تبدیلی کے چرچے ہیں پٹواری سے لیکر پولیس تک اور پولیس سے لیکر اساتذہ اور ڈاکٹروں تک تمام ملازمین اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں اگر کچھ کمی بیشی رہ گئی ہے تو اگلے ڈھائی سال میں ختم ہو جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف کے کارکن سجاد نور عرف لالاجی کے والدہ کی رسم قل کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ساتھ تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء انجینئرعادل نواز ،اختشام خان ایڈوکیٹ،محمد علی ماموتی،پرنسپل افتخار علی ،صادق حسین،اشفاق احمد،ضیاء اللہ خان،فضل معبود اور فہیم اکبر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے تین سالہ دور اقتدار میں اب تک 40ہزار اساتذہ خالصاََ میرٹ پر بھرتی ہو ئے اور انشاء اللہ جون2017 تک مزید 15ہزار اساتذہ مزید بھرتی کریں گے اس کے علاوہ برٹش کونسل کے تعاون سے مزید 83ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائیگا اور انہیں جدیدتربیت دی جائیگی انہو ں نے کہا کہ پی کے 27 کے لئے بجلی کی مد میں چار کروڑ روپے رکھے گئے ہے جس پر پی کے 27کے ایم پی اے نے حکم امتناعی حاصل کرکے پی کے 27 کے عوام سے زیادتی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کے لئے بھر پور تیاری کر رکھے ہے اور بھر پور انداز میں شرکت کریں گے

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...