صوابی ، اسفندیار ولی 4 اکتوبر کو احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگ

صوابی ، اسفندیار ولی 4 اکتوبر کو احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگ

  



ے

صوابی(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی خان منگل چار اکتوبر کی صبح نو بجے موضع شیوہ ضلع صوابی میں پارٹی کی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کر نے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے اعلان کے مطابق ایک تاریخی احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگے اس فیصلے کا اعلان گذشتہ روز پارٹی کے سر براہ نے منعقدہ اجلاس میں کیا تھا اس فیصلے کی روشنی میں مرکزی صدر اسفند یار ولی خان ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی اور دیگر رہنماء خود ریلی کی قیادت کرینگے۔ اور اس کے لئے اے این پی کے گڑھ علاقہ رزڑ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں وہ موضع شیوہ میں پارٹی کے رہنما ایک تاریخی ریلی میں شامل ہو نگے ۔ ضلعی صدر حاجی امیر الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ اے این پی کی ضلعی کونسل کی ششماہی اجلاس چھبیس ستمبر کی صبح نو بجے حاجی گل زمین شاہ کے حجرہ مانیری صوابی میں منعقد ہو گی جس میں سی پیک کے حوالے سے چار اکتوبر کو موضع شیوہ میں اے این پی کے احتجاجی جلسے اور ریلی کے بارے میں غور وخوص کیا جائیگا چونکہ پہلے سے یہ جلسہ حلقہ پی کے 32کی سطح پر منعقد کر وانا تھا اب چونکہ پارٹی قیادت نے چار اکتوبر کو سی پیک کے منصوبے میں چھوٹے صوبوں کو شامل نہ کر وانے پر تمام صوبوں میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اس لئے چار اکتوبر کو موضع شیوہ میں اے این پی کے زیر اہتمام ہونے والے اس جلسے کا دائرہ وسیع کر کے پورے ضلع صوابی تک بڑھایا جائیگا انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور اس کے لئے ابھی سے ضلع بھر میں تیاریوں کاآغاز کیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...